اسلام آباد
تربیلاڈیم کو پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ تک مکمل طورپربھرلیاگیا
اسلام آباد: تربیلاڈیم کو پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح تک مکمل طورپربھرلیاگیا جس کے بعد تربیلاڈیم کے سپل ویزکھول دیئے گئے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے اور اس وقت تربیلاڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ ہے جبکہ تربیلاجھیل میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ 6.047 ملین ایکڑفٹ ہے جس کے بعد تربیلاڈیم کے سپل ویزکھول دیئے گئے۔ترجمان واپڈا کا مزید کہنا تھا کہ منگلاڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1242 فٹ ہے اور اس وقت منگلاڈیم میں پانی کی سطح 1170.75 فٹ ہے، جبکہ منگلاڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ 2.70 ملین ایکڑفٹ ہے اور ڈیم سے پانی کااخراج 10 ہزارکیوسک ہے۔