’ ’ پہلے تو میں سمجھا کہ یہ برہنہ بیٹھی ہوئی ہے“ اداکارہ سونیا حسین نے ایسے کپڑے پہن کر تصویر شیئر کردی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا
کراچی: ماڈل گرل و اداکارہ سونیا حسین بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ہلکی پھلکی مشابہت اور ان کی کاپی کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے ایک ایسی تصویر شیئر کردی ہے کہ ان پر تنقید کا طوفان امڈ آیا ہے۔
سونیا حسین نے بولڈ کپڑوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کی اور خواتین کی خود مختاری کے حوالے سے کہا جانے والا ایک ادھورا جملہ لکھا (Own The Groung You Walk Own and Let No one Walk all Over You) ۔
سونیا حسین کی جانب سے یہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان پر تنقید کا طوفان امڈ آیا اور لوگوں نے طرح طرح کی باتیں سنا دیں۔
کیٹی کیٹ نے سونیا حسین پر چار حرف بھیجے تو سحرش گناہوں کی معافی مانگنے لگیں۔
رمشا نے کہا کہ مغرب میں نہ تو ہمارے کپڑے پہنے جاتے ہیں اور نہ ہی وہ لوگ ہماری ثقافت کو اپناتے ہیں ، کبھی کسی مغربی سلیبریٹی کو شلوار قمیض میں نہیں دیکھا لیکن یہاں ہم خود کو مغرب کے رنگ میں ڈھال رہے ہیں۔
اقراارشد نے بھی سونیا حسین کے کپڑوں کو مغرب کی تہذیب اپنانے سے تشبیہہ دی ۔
محمد وقاص نے لکھا ’ پہلی نظر میں تو میں سمجھا کہ یہ برہنہ بیٹھی ہوئی ہے، تم بالکل ٹھیک جارہی ہو ، ایسی چھچھوری حرکتیں جاری رکھو۔
نجم نے ناقدانہ انداز میں اداکارہ کو سارے کپڑے اتارنے کا مشورہ دے دیا۔
ایک صارف نے سونیا حسین کے کپڑوں اور ان کے لکھے گئے کیپشن کو ملا کر کچھ یوں تبصرہ کیا۔
نعمان جہانگیر نے لکھا ’ اچھی بھلی تھی ، یہ کیا ہوگیا‘۔
اے آر رومی نے سونیا حسین کی ذہنی آوارگی پر افسوس کا اظہار کیا۔
منور نے کہا کہ سونیا حسین نے پیسے کے لیے اپنا ایمان، عزت اور حیا بیچ دی ہے، اسے شرم کرنی چاہیے۔
ثنا امین نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے لکھا ’ اگر آپ لوگ پسند نہیں کرتے تو سونیا حسین کو فالو نہ کرو، منافقانہ رائے دینا بند کرو‘۔