Featuredاسلام آباد

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، صوبائی کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ اس موقع پر پنجاب کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اس لئے انہیں مایوس نہیں کرنا۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور پنجاب میں بھی خیبر پختونخواہ طرز کی اصلاحات لانا ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم نے سادگی اور کفایت شعاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے اولین ترجیحات میں شامل رکھنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close