دنیا

پاک بھارت تعلقات میں بہتری خطے کیلئے ضروری ہے، چین

بیجنگ: چینی حکومت نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری خطے کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور پیشرفت خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ لو کانگ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے چین دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات، باہمی اعتماد میں اضافے، اختلافات کے حل اور علاقائی امن اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کا زبردست حامی ہے۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی کی مبارک باد اور مذاکرات کی دعوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے پاکستانی اور بھارتی رہنماؤں کے مثبت رویئے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close