سندھ

نواز شریف بہت جلد عوام کی قیادت کیلئے میدان عمل میں ہونگے، علی اکبر گجر

کراچی: مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ مسلط کی گئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا بگل بجا دیا ہے، (ن) لیگ عوام پر مسلط کئے گئے دھاندلی زدہ حکمرانوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، اسی لئے جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا پہلا نشانہ بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہے، میاں محمد نواز شریف کے کارکن اور چاہنے والے پاکستان کو عوام کے دھتکارے ہوئے حکمرانوں کیلئے کھیل کا میدان نہیں بننے دیں گے، نواز شریف ملک کے نظام کو بچانے کیلئے بہت جلد عوام کی قیادت کیلئے میدان عمل میں ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ہاؤس گلشن جمال میں ملاقاتی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علی اکبر گجر نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر انتقامی سیاست کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملکی آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے ڈکٹیٹر مشرف کی بجائے ملکی ترقی کی ضمانت بننے والے قائد نواز شریف کے خلاف شاہی فرمان جاری کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ریاست کو انتقام اور ذاتی مفادات کے تحفظ کا میدان نہیں بننے دیگی۔ نواز شریف اور مریم صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے پر شدید غم و غصے کے اظہار کرتے ہوئے علی اکبر گجر نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات بہت جلد ختم ہونے والی ہے، ہمارے قائد اور مریم صفدر بہت جلد ہمارے درمیاں ہونگے، اور ہم ایک مرتبہ پھر قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں کراچی سے خیبر تک جمہوریت کی بقاء اور بحالی کیلئے میدان میں ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close