اسلام آباد

ایف آئی اے ایئرپورٹ پر کسی کو پروٹوکول نہیں دے گا، حکم نامہ جاری

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایئرپورٹ پر کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ایف آئی  اے ایئرپورٹ پر کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی افسر یا اہلکار کی جانب سے پروٹوکول دینے پر قانونی کارروائی کی جائے گی جب کہ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر شفٹ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close