اسلام آباد

نیب ریفرنس دائر کرتے کسی شخص کی تضحیک نہ کرے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی ہے کسی بھی شخص کے خلاف ریفرنس دائر کرتے ہوئے رازداری کو یقینی بنایا جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملاقات کی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی کہ قومی ادارہ کسی بھی شخص کے خلاف ریفرنس دائر کرتے ہوئے رازداری کو یقینی بنائے۔

چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نیب کسی بھی فرد کے خلاف ہونے والی تحقیقات کو پوشیدہ رکھے، اگر تحقیقات کی روشنی میں ریفرنس دائر کیا جاتا ہے تو بھی اس شخص کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں، یہ طرزِ عمل درست نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close