تجارت

اسٹیٹ بینک نے حکومتی قرضوں اور واجبات کی تفصیلات جاری کردیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 18-2017 کے اختتام پر حکومت کے قرض اور واجبات کی تفصیلات جاری کردیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے قرض اور واجبات کا حجم 29 ہزار 861 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران حکومتی قرض اور واجبات میں 18.90 فیصد اضافہ ہوا، حکومت کے ذمے قرض اور واجب الادا رقم مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 87 فیصد ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا مقامی قرض 16 ہزار 415 ارب روپے ہے جبکہ حکومتی اداروں کا قرض 1068 ارب روپے رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 10 ہزار 935 ارب روپے رہا۔ مرکزی بینک کے مطابق پاکستان پر 1442 ارب روپے کے واجبات ہیں اور گزشتہ مالی سال کے دوران قرضوں اور واجبات پر تقریباً 475 ارب روپے سود ادا کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close