دنیا

ہیما مالنی ۔میں نے زمین خریدی ہے کوئی قبضہ نہیں کیا۔

ممبئی(آئی این پی)سابق بولی ووڈ اداکارہ و سیاستدان ہیما مالنی کو متعدد سیاسی رہنماو¿ کی جانب سے ممبئی کے نواحی علاقے میں وسیع زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے چند روز قبل بی جے پی کی سینئر رہنما لکشمی کانتاچاولہ کی جانب سے مہاراشٹرا حکومت سمیت اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہیما مالنی کو کس مد میں کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے مول بیچی گئی ہے۔دیگر سیاسی رہنماو¿ں کی تنقید کے بعد اداکارہ ہیما مالنی نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے کوئی زمین نہیں ہتھیائی۔ انکا کہناتھاوہ مذکورہ زمین کے ٹکڑے کیلئے گزشتہ بیس سالوں سے جدو جہد کررہی ہیں۔ علاوہ ازیں انھوں نے زمین کا ٹکڑا اپنے نجی استعمال کیلئے حاصل نہیں کیا بلکہ وہ وہاں عوام کی بھلائی کیلئے رقص سیکھانے کا ادارہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔واضح رہے اداکارہ کو ممبئی کے نواحی علاقے میں مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے زمین کا ایک بڑا ٹکڑا الاٹ کیا گیا ہے جس کی قیمت اداکارہ کی طرف سے صرف 70,000روپے ادا کی گئی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close