اسلام آباد

شیخ رشید کا وزیراعظم کے آبائی شہر میانوالی کے لیے ٹرین چلانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لیے ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ترنول ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں اسٹیشن پر بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران شیخ رشید نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لیے ٹرین چلانےکا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسٹیشن سے میانوالی ایکسپریس کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا جو کہ صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں منزل پر پہنچائے گی جب کہ  میانوالی ایکسپریس راولپنڈی کے لیے دن 2 بجے روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close