سندھ
کیا جیل میں موجود قیدی بھی آزاد ہوسکتے ہیں؟
ملک بھر کی طرح ملیر ڈسٹرکٹ جیل میں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایاجہاں پولیس اہلکاروں نے قیدیوں کے ساتھ مل کر ملی نغموں اور بلوچی گانوں پر خوب دل کھول کر رقص کیا
مطابق ملیر ڈسٹرکٹ جیل میں یوم آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کو بیرکوں سے نکال کر ایک ہال میں اکٹھا کرکے جشن آزادی کی تقریب منائی گئی ۔ اس موقع پر جیل میں قید ہونے کے باوجود قیدیوں نے وطن سے محبت کا دل کھول کر اظہار کیا جبکہ جیل پولیس کے اہلکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یوم آزادی کی تقریب میں قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے ملی نغموں اور بلوچی گانوں پر خوب ہلہ گلہ کیا ۔ قیدیوں کا اس طرح سے جشن آزادی کی تقریب میں جوش وخروش کا اظہار دیکھ کر ایک بات تو طے ہے کہ ” گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں، گھر تو آخر اپنا ہے“۔