Featuredدنیا

کولیشن سپورٹ فنڈ کی معطلی پاکستان سے سیکیورٹی تعاون منسوخی کا حصہ ہے: پینٹاگون

واشنگٹن: ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہےکہ پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا اور اس میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے۔ ترجمان پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ 30 کروڑ ڈالر امداد منسوخی سے متعلق اعلان نیا فیصلہ یا نیا اعلان نہیں، یہ اعلان فنڈز کی ازسرنو ترتیب کیلئے مدت ایکسپائر ہونے سے پہلے جولائی کی درخواست کی توثیق ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی معطلی کی صورت حال برقرار ہے، پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا، سیکیورٹی تعاون منسوخی میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے اور 30 کروڑ ڈالر منسوخی کی خبروں میں کئی چیزوں کوسیاق و سباق سےہٹ کر پیش کیاگیا، فنڈ کی منسوخی کی حالیہ خبروں سےکولیشن سپورٹ فنڈ کی تفصیلات کو مسخ کیاگیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا جنوری سے پاکستانی فوجی حکام سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطے میں ہے، امریکا اور پاکستان تمام دہشگرد گروپوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہیں، پاکستان اور امریکا افغانستان کا مستقبل پر امن ہونےکا وژن رکھتے ہیں۔

ترجمان پینٹاگون نے مزید کہا کہ پاکستان پر حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی کے لیے دباو ڈالتے رہیں گے، طالبان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لانے یا گرفتار کرکے بے دخلی کے لیے بھی پاکستان پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close