کشمیر

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ؛ فائرنگ میں 5 قابض فوجی زخمی

سری نگر:  

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جب کہ مقبوضہ وادی کے صدر مقام سری نگر میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 قابض فوجی زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے جب کہ پوری وادی میں کرفیو کا سماں ہے۔ تاریخی جامعہ مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ وادی میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جب کہ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ تحریک آزادی کے کمانڈربرہان مظفر وانی کی شہادت نے آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی جسے دبانے کے لئے قابض بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 کشمیریوں کو بھی شہید کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close