دنیا
دمشق اور ترکی کی سرحد کے مابین بس پر خودکش حملہ
شام کے شمالی سرحدی علاقے میں بس پر خود کش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اب تک پینتیس فراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بس میں حکومت مخالف فری سیرئین آرمی جوان سوارتھے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد باغی فوجیوں کی ہے۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق خودکش حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت جیش الحر کے ارکان کی ہے، یہ حملہ اس وقت ہوا، جب شمالی حلب میں اپوزیشن کے 600 جنگجو ایک نئی مہم پر جانے کی تیاری کررہے تھے، اس دوران خود کش بمبار ان کی صفوں میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
باغیوں کا دعویٰ ہے کہ بس پر خود کش حملہ شدت پسند تنظیم داعش نے کیا ہے۔ باغیوں کی بس حلب شہر کی طرف جا رہی تھی، جہاں حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان شدید چھڑپیں ہو رہی ہیں، خودکش دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔