سندھ

سندھ میں 8 تا 10 محرم ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے موقع پر کراچی اور حیدر آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت لاؤڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی ہے۔

اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر اور وال چاکنگ پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے دونوں شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں شہروں میں پابندی 8 سے 10 محرم الحرام تک کے لیے عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ، خواتین، بچے اور صحافی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close