لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہو گیا۔
شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میت لینے کے لیے وہ لندن جائیں گے۔ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لیے پچھلے سال سے لندن میں زیر علاج تھیں۔ آج صبح طبیعت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔
بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ برس گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا۔ نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے این اے 120 سے ضمنی انتخاب جیتا تھا تاہم بیرون ملک ہونے کے باعث وہ حلف نہیں اٹھا سکیں۔