تجارت

پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جولائی، اگست کے دوران معمولی کمی

اسلام آباد: قومی برآمدات میں 22.4 فیصد اضافہ سے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کےلئے پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.25 فیصد تک کم ہوگیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی اور اگست 2018ء کےلئے ملک کا تجارتی خسارہ 6.17 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کےلئے تجارتی خسارہ 6.25 ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کےلئے ملک کے تجارتی خسارہ میں 1.25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں قومی برآمدات میں 5.05 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی اور اگست 2018ء کے دوران 3.66 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ اس دوران قومی درآمدات میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا اور درآمدات کی مالیت 9.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس طرح جاری مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 6.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close