پنجاب
انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ
سول سیکرٹریٹ لاہور میں اعلیٰ سطح کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صوبے میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ قانون کا مسودہ تیار کرنے کیلئے محکمہ قانون سے بھی رائے طلب کرلی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا قانون بننے کے بعد غیر قانونی طور پر انسانی اعضا کی پیوند کاری کرنے والے ہسپتال کو پانچ کروڑ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ ہسپتال کی عمارت کو بحق سرکار ضبط کرلیا جائے گا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ہسپتالوں کا سال میں 4 دفعہ سرپرائز وزٹ کیا کریں گی۔