سندھ
سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت
حکومت سندھ نے سرکاری ملازمت کے امیدواروں کے لئے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت دے دی ۔
وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے،40سال سے زائد بھی عمر کے امیدوار بھی نوکری کے لئے اہل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمت میں عمر کی 15 سال رعایت کی منظوری دے دی،یہ رعایت پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی ملازمت کے لئے نہیں ہوگی۔
سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی 15 سال رعایت یکم جولائی 2018 سے یکم جون 2020 تک ہوگی ۔
سندھ کے سرکاری محکموں میں بھرتی کے لئے عمر کی حد 18 سے 28سال تک تھی، جو اس رعایت کے بعد43سال تک ہوگی ۔