بلاگ

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زیادہ گھُورنا جرم؟

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ایکسائز کمشنر رشی راج سنگھ کے خواتین کو گُھورنے کے بارے میں متنازع بیان پر سوشل میڈیا میں بحث جاری ہے

سلمان ٹي ایس ایف lm_tsf@ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’ان مردوں کا کیا ہوگا جنھوں نے سیاہ چشمے پہن رکھے ہوں گے؟ کیرالہ کے آبکاری کمشنر رشی راج سنگھ کا 14 سیکنڈ گھورنے کا بیان۔ آپ کو تو پتہ ہے آدمی تو آدمی ہی رہے گا۔‘

مصطفی حسن drvetmhj@ نے ٹوئٹر پر لکھا: ’کیرالہ میں اب كاؤنٹ ڈاؤن 10 سے نہیں بلکہ 14 سے شروع ہوگا۔‘

گوتم ریڈی Gautham_rdy@ نے لکھا: ’کیا اگر کوئی 13.999999 سیکنڈ کے لیے گھورتا ہے تو؟ ریاضی کی جیت ہوگي۔ قوانین پر عمل ہونا ہی چاہیے۔‘

خیال رہے کہ خواتین اور مردوں کے تعلق سے ایسے متنازع بیانات پہلی بار نہیں آئے ہیں۔

اس سے قبل پولیس کی جانب سے لڑکیوں کے لباس پر جبکہ معروف سیاست دان کی جانب سے ریپ جیسے حساس موضوع پر ’لڑکے تو لڑکے ہی رہیں گے‘ جیسے بیانات کو وسیع پمیانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close