وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایوان میں اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایوان میں اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی جس کے بعد اپوزیشن واک آوٹ ختم کرکے ایوان میں واپس آگئی۔
ایوان میں اپنے الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ سے اپوزیشن کو تکلیف ہوئی،معذرت کرتاہوں، اپوزیشن لیڈرنے بھی حکم کیا،بلاول بھٹوبھی موجودہیں، خورشیدشاہ سے بھی معذرت کرتاہوں،میرے الفاظ سے بدمزگی ہوئی۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جارحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ملکی اثاثوں اورخزانے کولوٹا،ریلوے ،پی ٹی وی کوتباہ کردیاگیا، 30سال کے تجربہ کارحکمرانوں نے ملک کابیڑاغرق کردیا،عوام کاپیسہ لوٹنے والوں کوکڑی سزاملنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ٹیکسی چلانے والے کوبلاکرڈی جی ریڈیولگادیاگیا،ہمیں کہاجارہا ہے چندے پرحکومت چلائی جارہی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح پیسے مجرے میں لٹائے جاتے ہیں ایسے پیسے لٹائے گئے ، گزشتہ چند سال میں ملکی جڑوں کو کھوکھلا کیا گیا ،ملک کے خزانے کو لوٹا گیا ، خورشیدشاہ نے پی آئی اے میں سینکڑوں لوگ بھرتی کرائے،وزیراعظم میری بات مانیں توان لوگوں کوالٹالٹکاناچاہئے،ان کا کہناتھا کہ ڈاکووں کوڈاکونہ کہیں تواورکیاکہاجائے؟ لوٹ مار کرنا پارلیمانی ہے لیکن ڈاکو کو ڈاکو کہنا غیر پارلیمانی ہے ،فواد چودھری نے کہا کہ ڈاکو کو ڈاکو نہ کہیں تو کیاکہیں۔جس پر اپوزیشن ارکان شور شرابااور نعرے بازی کرتے ہوئے واک آﺅٹ کر گئے تھے ۔تاہم سپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایوان میں اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی۔