کرینہ کپور ’’راہول گاندھی‘‘ کو پسند کرتی تھیں: بھارتی صحافی
ممبئی: بھارت کے ایک صحافی نے انکشاف کیا کہ اداکارہ کرینہ کپور، سیف علی خان سے شادی اور شاہد کپور کی گرل فرینڈ رہنے سے قبل راہول گاندھی کو پسند کرتی تھیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایک صحافی راشد کروے جو کپور اور گاندھی خاندان کے بیحد قریب ہیں، نے اپنی ایک کتاب میں دونوں خاندانوں سے متعلق کچھ اہم انکشافات کئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق راشد نے اپنی کتاب ’’نیتا ابھی نیتا‘‘میں اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ راج کپور کی نواسی کرینہ کپور نے 2002 میں اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ کانگریس کے صدرراہول گاندھی کیساتھ ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں اور انہیں پسند کرتی ہیں۔
راہول گاندھی بھی اُس وقت کرینہ کپور کی فلمیں دیکھنے میں کافی دلچسپی رکھتے تھے اور نہ صرف دیکھتے تھے بلکہ ریلیز کے پہلے دن اور پہلے ہی شو میں وہ ان کی فلم دیکھتے تھے ۔ تاہم 2009 میں کرینہ نے اپنے اُس بیان کومکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہے اور انہوں نے اُس وقت یہ اس لئے کہا تھا کیونکہ دونوں خاندانوں کے درمیان کافی دوستی تھی۔