انٹرٹینمنٹ
تنوشری دتہ شوٹنگ کے دوران نشے میں تھیں: راکھی کا انکشاف
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے تنوشری دتہ کے حوالے سے اہم انکشافات کردئیے۔ راکھی ساونت نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تنوشری دتہ جس دن اپنے ساتھ ہونیوالی جنسی ہراسگی کی بات کر رہی ہیں، اس دن وہ نشے میں تھیں۔
راکھی ساونت کے مطابق فلم ہارن اوکے پلیز کے ایک آئٹم گانے میں پہلے تنوشری دتہ کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اس کیساتھ ہی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی تاہم شوٹنگ کے دن انہوں نے بے تحاشا منشیات کا استعمال کر رکھا تھا جسکی وجہ سے وہ اپنی وین سے چند گھنٹے تک باہر نہیں آئیں۔
راکھی نے کہا وہ اپنے مقاصد کیلئے انگریزی بول کر بالی ووڈ انڈسٹری پر الزامات لگا رہی ہیں اگر انہیں کام چاہیے تو وہ الزامات کیوں لگا رہی ہیں۔راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ وہ می ٹو مہم کا حصہ نہیں، تاہم تنوشری اس مہم کا میڈیا کے ذریعے غلط استعمال کر رہی ہیں ۔