پنجاب

ٹرانسپورٹ کمپنی نے سی این جی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں مختلف روٹس پر چلنے والی سی این جی بسوں کے کرایوں میں سٹاپ ٹو سٹاپ 5روپے اضافہ کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے مجموعی طور پر ہر روٹ کے کرایوں میں دس روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سٹاپ ٹو سٹاپ پانچ روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سی این جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم لاہور ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی این جی کی قیمت کم ہونے پر کرایوں میں کمی کر دی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close