پنجاب

آرمی چیف کی اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ خیر سگالی دورے پر اردن پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے ملاقات میں دوطرفہ سلامتی امور اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی، دفاع، تعلیم اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شبعوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بادشاہ عبداللہ دوم کو یقین دلایا کہ پاکستان کے لیے اردن بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہر مثبت امور کے حوالے سے خوش آمدید کہا جائے گا۔

بادشاہ عبداللہ دوئم نے آرمی چیف کی ڈیفنس اور سیکیورٹی تعاون میں گراں قدر خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ’آرڈر آف دی ملٹری میڑٹ‘ کے میڈل سے نوازا۔

اس سے قبل آرمی چیف نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل محمود عبدالحلیم سے ملاقات کی اور مشترکہ عسکری مشقوں، ٹریننگ اور دفاعی امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اردن پاکستان کو انتہائی قابل اعتماد ساتھی ملک سمجھتا ہے اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے۔

دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری عہدیداروں نے خطے میں امن اور استحکام سمیت مشترکہ اسٹرٹیجک تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close