سندھ

پی آئی اے پریمیئر سروس : مسافروں نے جہاز کا حلیہ بگاڑ کر لوشن چرا لیے

کراچی : پی آئی اے کی پریمیئر سروس میں سفر کرنے والے مسافروں نے جہاز کو کوڑا دان بنا دیا۔ مسافروں کی جانب سے جہاز سے لوشن تک چرا لیے گئے۔ محاورہ مشہور ہے کہ مال مفت دل بے رحم اور کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں پی آئی اے کی نئی اور جدید سروس میں۔ پی آئی اے نے نئی اور جدید سروس تو چلا دی لیکن مسافروں کی روایت تبدیل نہیں ہوئی۔

پی آئی اے کی پریمیئر سروس میں سفر کرنے والے مسافروں نے جہاز کو کوڑا دان بنا دیا۔ مسافروں کی جانب سے جہاز سے لوشن تک چرا لیے گئے۔ اس بات کا انکشاف پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا مسافروں سے درخواست ہے کہ جہاز سے لوشن چوری نہ کریں اور جہاز کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل نہ کریں۔

پریمیئر سروس کو اپنی سروس سمجھ کر استعمال کریں۔ ٹویٹ کی گئی تصویروں میں لوشن سے خالی ہولڈرز دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ جہاز کی سیٹوں اور زمین پر گندگی کے ڈھیر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے 14 اگست کو قومی ایئرلائن کی عظمت رفتہ کی بحالی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے لندن کے لیے پریمیئر سروس کا آغاز کیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا تھا۔

پی آئی اے کی پریمئیر سروس جدید ایئربس اے تھری تھرٹی طیاروں پر مشتمل ہے۔ کریو کے لیے نئی یونیفارم متعارف کرائی گئی ہے۔ ہر نشست پر ایل سی ڈی نصب ہے جبکہ مسافروں کو وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close