سندھ

ضمنی انتخابات میں حق پرستوں کا اتحاد انکی کامیابی کی نوید ہے، عامر خان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حق پرستوں کا اتحاد انکی کامیابی کی نوید دے گا، ہم اپنی چھینی گئی نشستیں واپس لینے کیلئے پوری جدوجہد کر رہے ہیں، عوام کے سامنے تمام حقائق رکھ دیئے ہیں، ان کا ہم پر بھروسہ و اعتماد ہمارے لئے بہت بڑا حوصلہ ہے، این اے 243، این 247، پی ایس 111 اور پی ایس 87 میں تمام عوام تمام تر سازشوں اور تقسیم در تقسیم کے فارمولوں کو ناکام بناتے ہوئے تمام حق پرستوں کو ضمنی انتخابات میں کامیاب کرائیں، پی ٹی آئی سے اتحاد مسائل کے حل کیلئے اور تحریری معاہدہ کیا ہے، شہری سندھ کے ساتھ زیادتیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، کراچی کے بلدیاتی اداروں کو لاوارث کردیا گیا ہے جہاں فنڈز عدم دستیاب ہیں، یہ سازش ہے تاکہ عوام کی خدمت نہ کرسکیں لیکن وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات ضلع شرقی کے ذمہ داران، کارکنان و ہمدردوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین شکیل احمد، مسعود محمود، ارشاد ظفر، محمد شریف اور عبدالوسیم، سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین، رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری، نامزد امیدوار این اے 243 عامر ولی الدین چشتی بھی موجود تھے۔ عامر خان نے کہا ہے کہ ذمہ داران و کارکنان گلی گلی ایم کیو ایم پاکستان کے منشور پروگرام اور تمام تر حالات سے عوام کو آگاہی دیں اور انکے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں، حق پرستوں کا ووٹ ہمارے اتحاد کا ثبوت ہوگا اور انشاء اللہ ضمنی انتخابات میں حق پرست تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close