دنیا

واٹس ایپ پر چیٹنگ سے منع کرنے پر شوہر نے خودکشی کرلی

بھارتی ریاست حیدرآباد کے نوجوان کو اہلیہ نے واٹس ایپ پر چیٹنگ کرنے سے منع کیا تو اس نے پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی خبرررساں ادارے کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سکندر آباد میں بیوی نے اپنے شوہر کو واٹس ایپ پر چیٹنگ کرنے سے منع کیا تو اس نے دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ شیو کمار بیوی کی دھمکی اور طعنوںسے پہلے ہی دلبرداشتہ تھا۔گزشتہ روز اس نے گلے میں پھندہ لگاکر خود کشی کرلی۔ شیو کے مرنے کی اطلاع پر صدمے سے دوچار اس کی دوست نے تیزاب پی لیا جسے نازک حالت میں گاندھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close