ٹیکس چوری کرنے والی چینی اداکارہ پر بھاری جرمانہ
ہالی وڈ فلم سیریز ایکس مین میں کام کرکے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی معروف چینی اداکارہ فان بنگ بنگ پر ٹیکس چوری کرنے کے جرم میں بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
چینی اداکارہ فان بنگ بنگ پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا تو وہ منطر عام سے اچانک غائب ہو گئیں تھیں ، گزشتہ تین ماہ سے پر اسرار طور پر غائب رہنے کے بعد اب منظر عام پر آ گئیں۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فان بنگ بنگ نے ایک فلم میں کام کرنے پر 3 کروڑ چینی یوآن یعنی53 کروڑ پاکستانی روپے سے زائدکمائے مگر اس آمدنی کو 2 معاہدوں میں تقسیم کرکے پیش کیا، یعنی عوام کے سامنے ایک کروڑ یوآن لینے کا معاہدہ پیش کیا جبکہ 2 کروڑ یوآن خفیہ معاہدے کے تحت لیے تاکہ ٹیکسوں سے بچ سکیں۔
انہوں نے منظر عام پر آکر سوشل میڈیا اکاؤنٹ ویبو پر چینی حکومت سے اپنی اس حرکت پر اعتراف کیا اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئےمعافی بھی مانگی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اوپر عائد 15 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس اور جرمانے ادا کیے ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق مختلف خفیہ معاہدوں کے ذریعے اداکارہ اور کمپنیوں نے 24 کروڑ 80 لاکھ یوآن ٹیکسوں کی مد میں بچائے۔ْ