انٹرٹینمنٹ

اسمارٹ فون سے محبت کرنیوالی خاتون کی قبر کا کتبہ بھی آئی فون سے مشابہ

اسمارٹ فون لوگوں کی زندگیوں پر کس حد تک اثر انداز ہو رہا ہے ، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب قبروں کے کتبے بھی اسمارٹ فون کی شکل کے بننے لگے ہیں۔

ریٹا شامیوا کی وفات 2016 میں ہوئی تھی—۔فوٹو/ بشکریہ دی سن

25 سال کی عمر میں وفات پاجانے والی ایک روسی خاتون کی قبر پر حال ہی میں ایپل آئی فون کی شکل کا کتبہ نصب کیا گیا ہے، جس کی اسکرین پر ان کی تصویر بھی موجود ہے۔

دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق ریٹا شامیوا کی وفات 2016 میں ہوئی تھی، جنہیں اپنے آئی فون سے بے انتہا محبت تھی۔

حال ہی میں ان کے والد نے اپنی بیٹی کی قبر پر ایک 5 فٹ کا کتبہ لگوایا ہے، جو بالکل آئی فون کی طرح کا ہے، اس پر ایپل کا لوگو بھی موجود ہے اور اسکرین پر آنجہانی شامیوا کی تصویر بھی ہے۔

ہو بہو آئی فون کی شکل کے اس غیر معمولی کتبے پر کیو آر کوڈ بھی ہے۔ یہ کوڈ اسکین کرنے پر ایک ویب سائٹ کھل جاتی ہے، جس پر ایک چھوٹی سی نظم لکھی ہے، جو ممکنہ طور پر خاتون کی یاد میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close