سندھ

مقدمات میں کلئیرایم کیو ایم کے کارکنان کو رہا کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی کو ہدایت

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو مقدمات میں کلئیر ایم کیو ایم کے کارکنان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کیا اور ان سے ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنان اور مقدمات میں کلئیر ہونے والے کارکنان سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ مقدمات میں کلئیر ہونے کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ کے زیرحراست کارکنان کو رہا کیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نےصوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کو فون کر کے آئی جی سندھ کو متحدہ کے کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے دی گئی ہدایت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ادھر متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close