دنیا
نئی امریکی پابندیوں کا سخت ترین جواب دیا جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر
تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیوں کا سخت ترین جواب دیا جائے گا، ٹرمپ کی یہ خام خیالی ہے کہ امریکی پابندیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران زوال پذیر ہو گا، ذرائع ابلاغ پر غیر ملکی دشمنوں کا کنٹرول کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے ان خیالات کا اظہار بسیج شہر میں پاسدارانِ انقلاب کی رضاکار فورس کے ہزاروں اراکان سے خطاب کے دوران کیا۔ اس تقریب میں ایرانی فوج پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری اور ذیلی شاخ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی بھی موجود تھے۔