پنجاب

سعودی بادشاہ کے خلاف بیان پر امریکی صدر معافی مانگے، طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل اور اتحاد اہلسنت و الجماعت کے رہنماؤں نے سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز کیخلاف امریکی صدرٹرمپ کے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان علماء کونسل اور اتحاد اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کی مناسبت سے ’وحد ت امت کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا اسداللہ فاروق، علامہ طاہر الحسن، مولانا ندیم سرور، مولانا اسید الرحمٰن سعید، مولانا زبیر زاہد، مولانا عبد القیوم فاروقی، مولانا عثمان بیگ فاروقی، مولانا محمد اسلم قادری، مولانا کلیم اللہ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر اور مولانا عبد الرشیدی نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ ارض حرمین شریفین مملکت سعودی عرب کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، مسلمان اپنے مقدسات کا دفاع کرنا جانتے ہیں، امریکی صدر شاہ سلمان کے خلاف بیان دینے پر معافی مانگیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close