اسلام آباد
سانحہ اے پی ایس، تحقیقات کیلئے کمیشن قائم، 6ہفتے میں رپورٹ طلب
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول ( اے پی ایس) کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا، کمیشن 6 ہفتوں میں رپورٹ دیگا، کمیشن ہائیکورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں کام کریگا۔ جمعہ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اے پی ایس پشاور حملہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نےمیاں ثاقب نثار ریمارکس دیئے کہ سانحہ کی تحقیقات کے علاوہ ورثا کی داد رسی بھی کی جائے۔