5 کیمروں والا ایل جی کا نیا فلیگ شپ وی 40 فون متعارف
ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ ایل جی نے اسمارٹ فونز کی دنیا میں پہلی بار 5 کیمروں والا ایل جی فلیگ شپ فون وی40 متعارف کرادیا۔ ایل جی کے 5 کیمروں والے فیلگ شپ فون کو رواں برس کا سب سے مہنگا فون تصور کیا جارہا ہے۔
اس فون میں پہلی مرتبہ 2 فرنٹ کیمرے دستیاب ہیں جب کہ پیچھے 3 کیمرے فراہم کیے گئے ہیں اور اس طرح یہ تمام اسمارٹ فونز میں پہلا فون ہوگا جس میں 5 کیمرے دستیاب ہوں گے۔
اس کا پہلا بیک کیمرہ 12 میگا پکسل ہوگا جس میں او آئی ایس سینسر سمیت f/1.5 کا اپرچر ہوگا، دوسرا بیک کیمرہ 16 میگا پکسل ہوگا جو وسیع زاویہ لینس کے ساتھ 1.7 اپرچر پر مبنی ہوگا۔
جب کہ تیسرا بیک کیمرہ بھی پہلے کی طرح 12 میگا پکسل ہوگا جو ٹیلی فوٹو 2 ایکس زوم لینس کے ساتھ 2.4 اپرچر کو ہوگا۔
فون کا فرنٹ کیمرہ اپرچر 1.9 ہوگا جو 8 میگا پکسل ہوگا جب کہ دوسرا فرنٹ کیمرہ وسیع زاویہ کے لیے شوٹر ہوگا جس کا اپرچر 2.2 ہوگا۔
اس میں اسمارٹ فون کے تمام جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن میں بیزل لیس ڈسپلے، آئی فون ایکس جیسا نوچ بھی شامل ہے۔
ایل جی وی 40 میں اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا ہے جو کے پہلے کے پراسیسر کے مقابلے زیادہ تیز ہے۔
ایل جی کے نئے وی 40 میں گوگل اسسٹنٹ بھی دیا گیا ہے اور ساتھ ہی آڈیو کے لیے بلٹ ان ڈی اے سی بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ ہیڈفونز کے لیے آواز کو بہتر کرے گا۔
ایل جی کا یہ نیا شاہکار ممکنہ طور پر 18 اکتوبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 900 ڈالرز ہوگی یعنی پاکستانی ایک لاکھ روپے کے قریب تک سامنے آرہی ہے۔