Featuredاسلام آباد

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے قانونی طریقہ نہیں اپنایا گیا، بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کیلئے بادی النظر میں قانون کا جو طریقہ کار ہوتا ہے وہ نہیں اپنایا گیا۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل میں کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے اچھا تاثر نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کیلئے بادی النظر میں قانون کا جو طریقہ کار ہوتا ہے وہ نہیں اپنایا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اس گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا کہا ہے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں اور یہ معاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث آنا چاہیے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے مقدمے پر پٹیشن اگلے ہفتے دائر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

یاد رہے کہ نیب لاہور نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم اُن کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close