وزیراعظم نے پاک بحریہ کے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کر دیا
کراچی: وزیر اعظم نے پاک بحریہ کے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کر دیا کہتے ہیں خوشی ہے کہ شپ یارڈ نے 17ہزار ٹن کا فلیٹ تیار کیا مستقبل میں ترکی سے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے شپ یارڈ کے ملازمین کیلئے بونس کا اعلان بھی کیا۔
تفصیلات کےمطابق سمندری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ سترہ ہزار ٹن وزنی فلیٹ ٹینکر نیوی کے بیڑے میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے پاک بحریہ کے اس فلیٹ ٹینکر کا افتتاح بھی کر دیاہے۔
پاک بحریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ترکی کی مدد سے تیار کردہ فلیٹ ٹینکر کا افتتاح خوشگوار موقع ہے انہیں ٹینکر کے پاک بحریہ میں شامل ہونے کی بہت خوشی ہے۔ نوازشریف نے کہاپاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے مستقبل میں ترکی کےساتھ تعلقات میں اور اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے فلیٹ ٹینکر کی تیاری پر وزارت دفاعی پیداوار کو مبارکباد دی اور شپ یارڈ کے ملازمین کیلئے خصوصی بونس کا اعلان بھی کیا۔