دنیا

بلغاریہ میں خاتون صحافی زیادتی کے بعد قتل

بلغاریہ میں تحقیقاتی رپورٹر اور ٹاک شو کی میزبان خاتون صحافی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلغاریہ کے ایک پارک سے ’وکٹوریا مارینووا‘ نامی خاتون صحافی کی لاش ملی، جس کے گلے پر مختلف نشانات ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

30 سالہ وکٹوریا کے سر پر بھی چوٹ کا نشان ہےجبکہ پوسٹ مارٹم سے خاتون صحافی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے، مقتولہ کا موبائل فون، گاڑی کی چابی اور کپڑے تاحال غائب ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ مارینووا کے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات تا حال جاری ہیں۔

تاہم خاتون صحافی کے قتل پر یورپ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close