پنجاب
ننھی زینب کے قاتل کو17 اکتوبرکو پھانسی دی جائے گی
انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے قصورکی 7 سالہ زینب قتل کیس سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے، جس کے بعد مجرم عمران کوسینٹرل جیل لاہورمیں 17 اکتوبرکوپھانسی دی جائے گی۔
اس سے قبل مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائرکی تھی تاہم سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کردی تھی۔
اضح رہے کہ رواں برس جنوری میں قصورمیں ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یکم فروری کومعصوم بچی زینب کے قاتل عمران علی کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا تھا۔