اسلام آباد

ضمنی انتخابات؛ سب سے کم ٹرن آوٴٹ کراچی اورسب سے زیادہ فیصل آباد میں رہا

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آوٴٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 28.31 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 35.71 فیصد رہا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہورکے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز ٹرن آوٴٹ 45 فیصد سے زائد رہا ، سب سے زیادہ ٹرن آوٴٹ 52.32 فیصد فیصل آباد کے حلقہ پی پی 103 جب کہ سب سے کم ٹرن آوٴٹ کراچی کے حلقہ این اے 243 میں رہا۔
واضح رہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی اور(ن) لیگ نے چارچار، ق لیگ نے دواورایم ایم اے نے ایک نشست حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close