تعلیم و ٹیکنالوجی

اب ای سی جی کروانے ہسپتال نہیں جانا پڑے گا کیونکہ

ایپل کمپنی نے آئی رِنگ کے بعد ایک اہم ایجاد کا پیٹنٹ حاصل کیا ہے یہ گھڑی نما ایک کڑا ہے جس کے ذریعے لوگوں کی ای سی جی کو نوٹ کر کے ان کے دل کی کیفیت معلوم کی جاسکے گی۔ ایپل کی جانب سے اس ایجاد کو ابھی تک کوئی نام نہیں دیا گیا اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ کوئی گھڑی ہوگی یا چھلا نما کوئی بینڈ ہوگا مگر اس کا مقصد دل پر نظر رکھنا ہے۔پیٹنٹ کے مطابق ایپل اس آلے کو فی الحال "اینرولمنٹ پراسیس” سے گزار رہا ہے۔ تاہم تصاویر کے مطابق شاید اسے انگلی یا پھر کلائی پر پہنا جاسکے گا۔ ایپل کے مطابق یہ غیر روایتی ای سی جی آلہ ثابت ہو گا۔ اپنی تکمیل کے بعد یہ جسم سے 6 طرح کی ریڈنگ حاصل کر سکے گا۔ خیال رہے کہ اسے 2017 میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close