دنیا

چاہتے ہیں قیام امن تک امریکا، افغانستان میں رہے، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیر خطے اور دنیا دونوں میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آرمی چیف کے ہمراہ انگلینڈ کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔

وسطی انگلینڈ کی یونیورسٹی آف واروک میں انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو خطے اور عالمی امن کی کوششوں میں پاکستان کی کوشوں تسلیم کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے اور جب تک افغانستان معمولات زندگی بحال اور مکمل امن قائم نہیں ہو جاتا، اس وقت تک امریکی فوج کو وہیں رہنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے دعویٰ کیا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کی مدد سے القاعدہ کو شکست دینے میں کامیاب رہیں اور پاک فوج کی جانب سے کیے گئے آپریشنز کے نتیجے میں دہشت گردی بہت کم ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دنیا کو پاکستان شکر گزار ہونا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close