کھیل و ثقافت

محمد عباس کی تباہ کن بولنگ: پاکستان کی ابوظہبی ٹیسٹ میں جیت کی جانب پیش قدمی

ابوظہبی: پاکستان کے 538 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 8 کھلاڑی 157 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے صرف ایک وکٹیں درکار ہیں کیونکہ عثمان خواجہ آسٹریلیا کو بیٹنگ کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔

دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 5 وکٹیں اور آسٹریلیا کو 400 سے زائد رنز درکار ہیں، گزشتہ روز کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنائے تھے۔

کھیل کے چوتھے روز ایرون فنچ 24 اور ٹریوس ہیڈ نے 17 رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا مجموعی اسکور 71 تک پہنچا تو ٹریوس ہیڈ 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اوپننگ بلے باز ایرون فنچ 31، شان مارش 5 اور کپتان ٹم پین صفر، مچل اسٹارک 28 اور پیٹر سڈل 3 رنز بنا کر بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عباس نے 4 شکار کیے جب کہ یاسر شاہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

گزشتہ روز قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں فخر زمان اور سرفراز احمد کے 94، 94 رنز کی اننگز کی بدولت 282 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 145 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس طرح کینگروز کا پہلی اننگز کا خسارہ 137 ہو گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close