سندھ

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے 18ویں ترمیم کو وفاق کا قتل قرار دیدیا

کراچی: تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اٹھارویں ترمیم کو وفاق کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ پانی دو، حالانکہ پانی دینا صوبے کا کام ہے، ایم این اے کا کام تو قانون سازی کرنا ہے، اٹھارویں ترمیم کے پیچھے لگا ہوا ہوں، کیونکہ اٹھارویں ترمیم وفاق کا قتل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم آسمان سے اتری کتاب نہیں، یہ انسان نے بنائی ہے اور اس کی شقوں میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کا نام لیے بغیر کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر بات کروں تو کچھ لوگ اچھلنے لگتے ہیں، پہلے یہ ملک کھاتے تھے، اب صوبہ کھا رہے ہیں، ہائیڈرنٹس توڑنا شروع کیے تو ان کے پیٹ میں مروڑ شروع ہوگیا، اب جو کام میرے نہیں، وہ بھی کروں گا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے متعلق بیان میرا ذاتی مؤقف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close