Featuredاسلام آباد

تبدیلی کے ابتدائی 100 دنوں میں 3 وفاقی وزراء کرپشن الزامات کی زد میں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے 100دن میں وفاقی حکومت میں شامل 3 وزرا پر کرپشن کا الزام آ گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ کرپشن کا الزام ثابت ہونے وزیر اعظم وزرا کو برطرف کر دیں گے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزراء کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف جمعرات کو کابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کو کابینہ اجلاس والے کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور مشیر موجود تھے۔

عمران خان نے کہا کہ وزراء کی کرپشن کے بارے میں ابتدائی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور الزامات ثابت ہونے پر وہ کسی قسم کی گنجائش نہیں رکھیں گے اور کرپٹ وزرا کو برطرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری کرپشن کے خلاف 22سالہ جدوجہد ہے اور میں اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ وزیراعظم کے انکشاف پر کابینہ روم کے شرکاء پر سکتہ طاری ہو گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزراء کے خلاف تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزراء کے خلاف تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں ہے، وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف نہ تو کوئی بات کی اور نہ ہی تحقیقات کاحکم دیا ہے، انہوں نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close