پنجاب
مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا
عید قربان کے قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے مگر اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔ہسپتالوں میں بھی آئسولیشن وارڈ قائم نہ ہو سکے ، مریضوں کی تعداد بڑھنے کے خدشات ہیں ۔تفصیلات کےمطابق عید قرباں کے قریب ہر کسی کے سر پر کانگو وائرس کا خوف سوار ہے۔ مویشی منڈیوں میں بغیر کلیئرنس کے جانور لائے جا رہے ہیں،جس کی وجہ سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس مرض کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔انتظامیہ کانگو وائرس کی روک تھام میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی،تبھی تو مویشی منڈیوں میں تاحال محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کوئی کیمپ نہیں لگائے گئے تاہم افسران کی جانب سے سب اچھا ہے کا راگ الاپا جا رہا ہے