سندھ
پاکستان کے خلاف بات کرنے والے ختم ہو جائیں گے :لیاقت بلوچ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کراچی کے شہریوں کو چھوڑ کر لندن میں جا بیٹھے ہیں ،پاکستان کے خلاف بات کرنے والے ختم ہو جائیں گے ۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتما م مزار قائد سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی نے کی ۔اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان تا قیامت قائم رہے گا ،پاکستان کے خلاف باتیں کرنے والے ختم ہو جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں نے سب کچھ ایم کیو ایم قائد سے وابستہ کیا ہوا ہے لیکن متحدہ کی بیرون ملک لیڈر شپ کی جانب سے پاکستان مخالف نعرے لگا ئے جاتے ہیں ،یہ بہت خطر ناک صورتحال ہے ۔