سندھ

اپوزیشن حکومت کو 100 دن کا وقت دینا چاہتی ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو 100 دن کا وقت دینا چاہتی ہے، پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور مسائل کے حل کے لئے سیاست کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن تنقید برائے تعمیر پر یقین رکھتی ہے، حکومتی کارکردگی پر عوام نے اپنا ردعمل دینا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی، ہماری پارٹی چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت 5 سال پورے کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے نہیں جانا چاہتی تھی اب انہیں آئی ایم ایف اچھی لگ رہی ہے، بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی خود کو حکومت میں نہیں سمجھتی۔

جعلی اکاؤنٹس سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس اور ٹرانزکشنز میں ملوث لوگوں کا نام سامنے لایا جائے، ایف آئی اے کو کسی کیس میں لگتا ہے پیپلز پارٹی ملوث ہے تو منی لانڈرنگ کا نام دے دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی برائی کے آنے سے اپوزیشن کو چھوٹی برائی کو قریب لانا پڑتا ہے، الیکشن کے دوران 2014ء کے مقدمے سے پی پی قیادت کو تنگ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close