بلاگ

ناروے میں پینگوئن بھی بریگیڈیئر بن گیا

ناروے میں پینگوئن کو بریگیڈئیر کا عہدہ مل گیا۔ بریگیڈیئر پینگوئن کو پریڈ کے معائنے کے دوران خوب سیلوٹ بھی ہوئے ۔ 1973 سے ناروے کی فوج میں شامل بریگیڈئیر پینگوئن کنگز نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ 50 سے زائد گارڈ چڑیا گھر پہنچے اور شاہانہ انداز میں فوجی پریڈ کا معائنہ کرتے بریگیڈیئر پینگوئن کو سلامی پیش کی۔ پینگوئن کا نام ایک لیفٹیننٹ Nils اور ناروے کے بادشاہ اولیو فائیو کے نام پر Nils Olav رکھا گیا ہے۔ 2008 میں ناروے حکومت کی جانب سے نلز اولیو کو سر کا خطاب بھی دیا گیا۔ سکاٹ لینڈ کے چڑیا گھر میں رہنے والا یہ پینگوئن اس سے پہلے شاہی گارڈز کا کرنل انچیف بھی رہ چکا ہے۔ –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close