تعلیم و ٹیکنالوجی

امریکہ نے انٹر نیٹ کے نظام پر 20سالہ غلبے کے بعد

ڈومین نیمنگ سسٹم انٹرنیٹ پر اہم ترین اجزا میں سے ایک ہے ،یہ آسانی سے یاد رکھنے والے ویب ایڈریس کو متعلقہ سرور سے منسلک کرتا ہے ۔اگر ڈی این ایس نہ ہوتا تو صارفین کو ویب سائٹوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آئی پی نمبربھی دینے پڑتے ۔

امریکہ نے ڈی این ایس پر اختیار ایک غیر سرکاری ادارے آئی کین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔گذشتہ برس اکتوبر میں ایک ماہر نے کہا تھا کہ آئی کین کو اب ’سلطنت کی چابی‘ مل جائے گی۔ اس کے بعد امریکہ کا غلبہ تو ختم ہو جائے گا، یہ الگ بات کہ آئی کین امریکی شہر لاس اینجلس ہی میں واقع ہے۔اس پیش رفت پر کئی امریکی سیاست دانوں نے یہ کہہ کر کڑی تنقید کی ہے کہ اس سے چین اور روس جیسے ملکوں پر ایک ایسے نظام میں دخل اندازی کا دروازہ کھل جائے گا جو ہمیشہ سے امریکی حفاظت میں رہا ہے۔سابق صدارتی امیدوار ٹیڈ کروز سمیت کئی رپبلکن سینیٹروں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا کہ اس تجویز سے انٹرنیٹ پر بیرونی حکومتوں کی طاقت بہت بڑھ جائے گی۔
یونیورسٹی آف سرے کے پروفیسر ایلن وڈورڈکا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑی تبدیلی ہے جس کے تحت اب انٹرنیٹ ایک ملک کی حکمرانی سے نکل کر متعدد سٹیک ہولڈرز کے کنٹرول میں آ گیا ہے۔ یہ ایک عالمی اثاثے کے لیے درست عالمی حل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close